مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سننے سے معذرت

مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سننے سے معذرت

مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سننے سے معذرت


لاہور ہائیکورٹ کے جج نے مریم نواز کا پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی۔


لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت جسٹس انوارالحق پنوں اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ نے کی۔



دو رکن ججز پر مشتمل بینچ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے مریم نواز کا کیس سننے سے ہی معذرت کر لی۔


جسٹس انوارالحق پنوں کی جانب سے کیس سننے سے معذرت کے بعد مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی گئی۔


واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کے کیس میں عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف مریم نواز صاحبہ نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب انکی والدہ بستر مرگ پر تھیں تو اس وقت بھی وطن واپس آگئی تھی، تاھم انہیں عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپس کیا جائے۔

 

تبصرے