پاکستان کے میچ جیتنے کی خوشی میں پشاور میں ہوائی فائرنگ، تین افراد جاں بحق

پاکستان کے میچ جیتنے کی خوشی میں پشاور میں ہوائی فائرنگ، تین افراد جاں بحق



پاکستان کے میچ جیتنے کی خوشی میں پشاور میں ہوائی فائرنگ، تین افراد جاں بحق


ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کے افغانستان کے خلاف  میچ جیتنے کی خوشی میں پشاور میں ہوائی فائرنگ نے تین افراد کی جان لے لی۔


مقامی پولیس کا کہنا ھے کہ پشاور میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان کے جیتنے کی خوشی میں پشاور شہر کے کئی مقامات پر ہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آئے جسکی وجہ سے فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔


پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے میں ملوث اکتالیس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔


پولیس کے مطابق پشاور کے دلہ زاک روڈ، نوتھیہ اورکوٹلہ محسن خان میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں تین خواتین زخمی ہوگئی ھیں جبکہ متنی ادیزئی میں ہوائی فائرنگ کی وجہ سے سدیس جانبحق اور ہمسایہ خیام زخمی ہو گئے ہیں۔



پشاور پولیس نے مزید بتایا ھے کے پشاور شہرکے مختلف تھانوں کی حدود میں ہوائی فائرنگ رپورٹ بھی ہوئی ھیں، ہوائی فائرنگ کے جرم میں ملوث 41 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔


زخمی اور جانبحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ پورے شہر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف بڑا آپریشن شروع کیا جائے گا۔ 

 

تبصرے