پشاور جلسہ میں کارکنوں کی کم تعداد میں شرکت پر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بھی نالاں

پشاور جلسہ میں کارکنوں کی کم تعداد میں شرکت پر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بھی نالاں

تازہ ترین خبریں



جلسہ گاہ آدھے سے زیادہ خالی پڑا تھا اور 10ہزار سے بھی کم افراد نے پاکستان تحریک انصاف کے پشاور جلسے میں شرکت کی۔


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور کے جلسے سے خطاب کیا۔


ذرائع سے معلوم ھوا کہ آدھے سے زیادہ جلسہ گاہ خالی پڑا تھا اور 10ہزار سے بھی کم افراد نے اس جلسے میں شرکت کی۔


ذرائع کے مطابق اپریل میں پی ٹی آئی کے جلسے میں تقریباً پینتالیس ہزار سے زیادہ لوگ تھے اور جلسہ گاہ کے قریب کی سڑکوں پربھی کارکن موجود تھے۔


ذرائع نے مزید بتایا کہ کارکنوں کی کم تعداد میں شرکت کی وجہ سے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بھی نالاں ہے۔


دوسری جانب ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف  نے اعتراف کیا کہ سیلاب کے باعث جلسے میں لوگوں کی تعداد کم تھی۔ جبکہ حقیقت یہ ھے کہ حالیہ سیلاب میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جس سرد مہری کا مظاہرہ کیا گیا عوام پارٹی کے اس عمل پر سخت نالاں ھیں۔ اور کئی علاقوں میں پی ٹی آئی رھنماوں کے قافلوں کے قریب پارٹی اور پارٹی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی وڈیوز بھی منظر عام پر آئی ھیں۔


 

تبصرے