سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ارطغرل غازی کے اداکار پاکستان پہنچ گئے،امدادی کاموں میں شرکت

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ارطغرل غازی کے اداکار پاکستان پہنچ گئے،امدادی کاموں میں شرکت

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ارطغرل غازی کے اداکار پاکستان پہنچ گئے،امدادی کاموں میں شرکت

ترکیہ کی مشہور ڈرامہ سیریل "ارطغرل غازی" میں عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کراچی پہنچ گئے۔

بعد ازاں ترک اداکار نے سندھ میں رضاکارانہ طور پر امدادی خدمات سر انجام دیتے ہوئے امدادی سامان کی بوریاں اپنے کندھے پر لادکر سیلاب متاثرین کے خیموں تک  پہنچائیں۔

جلال آل سندھ کے سیلاب متاثرین کے ساتھ گھل ملکر امدادی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

جلال آل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیلاب متاثرین کے ساتھ ایک ویڈیو بھی اپلوڈ کی اور لکھا کہ "ترکی زندہ باد، پاکستان زندہ باد،سیلاب کے نقصانات سے چار کروڑ افراد بے گھر ہوگئے ھیں جبکہ ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ھیں"۔

جلال آل نے اپنے فالوورز  سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اپنے عطیات جمع کروانے کے حوالے سے بھی درخواست کی۔

تبصرے