تھری ڈی افیکٹس کی خصوصیات کا حامل ویڈیو ریکارڈنگ والا چشمہ متعارف
تھری ڈی افیکٹس کی خصوصیات کا حامل ویڈیو ریکارڈنگ والا چشمہ متعارف
مقبول سوشل میڈیا ایپ اسنیپ چیٹ کی پیرنٹ کمپنی نے تھری ڈی افکیٹس کی خصوصیات سے مزین ویڈیو ریکارڈنگ والا جدید ترین چشمہ مارکیٹ میں متعارف کرادیا۔
اسنیپ چیٹ ایپ کی پیرنٹ کمپنی کی جانب سے ویڈیو ریکارڈنگ کی خصوصیت والے اس جدید ترین فیچرز سے آراستہ چشمے کو اسپیکٹیکلز 3 کہتے ھیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ چشمہ ویڈیو ریکارڈنگ کے تھری ڈی افیکٹس دینے کے جدید ترین فیچرز سے آراستہ ہے لیکن اس سن گلاسز کی قیمت بھی ہوش اڑا دینے والی ہے۔
اس جدید ترین چشمے کی قیمت 380 ڈالرز رکھی گئی ہے جو پچھلے متعارف کئے گئے چشموں کی قیمت سے ڈبل ہے۔
کمپنی کے مطابق آنے والے خزاں کے موسم تک یہ چشمہ صارفین کی پہنچ میں ھوگا لیکن اگر صارفین چاھیں تو پیشگی بکنگ بھی کروا سکتے ہیں۔
اس جدید ترین چشمے میں تھری ڈی ویڈیو بنانے کے ساتھ ڈیٹا کو اسنیپ چیٹ ایپ پر منتقل کرنے کی بھی خصوصیت ہے
کمپنی کی جانب سے اس جدید ترین سن گلاسز کی مزید جدید فیچرز کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس چشمے کی بناوٹ کو پہلے سے زیادہ دلکش بنایا گیا ہے جس میں تھری ڈی کیمرے اور راؤنڈ لینسز بھی لگائے گئے ہیں۔
صارفین اس کو پہن کر اگر کسی بھی نظارے کی تصویر لینا چاھیں تو بس چشمے کے فریم پر کلک کر کے لے سکتے ہیں اور اسے اپنے اسنیپ چیٹ اکاونٹ پر منتقل بھی کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ صارفین ان چشموں کی مدد سے اپنی اسنیپ بھی بنا سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کو کمپنی نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پرانے اسپیکٹیکلز کے ورژن میں نیلے اور نارنجی جیسے شوخ رنگوں کے فلٹرز آتے ہیں لیکن نیا ماڈل روز گولڈ رنگ اور بلیک اینڈ وائٹ فلٹرز پر مشتمل ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں