قائداعظم کی برسی کے موقع پر مزار قائد پر پُروقار تقریب کا انعقاد
قائداعظم کی برسی کے موقع پر مزار قائد پر پُروقار تقریب کا انعقاد
⁸
بانی پاکستان جناب قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر کل مزار قائد پر ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا جانے والا ھے۔
مسلمانوں کو آزاد ملک کے حصول کے لئے جدوجہد کرنے والے بانی پاکستان کی برسی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر ہونے والی تقریب میں اعلیٰ حکومتی شخصیات شرکت کریں گی۔
10 ستمبر بروز اتوار صبح 8 بجے مزار قائد پر قرآن خوانی کی جائےگی جو نو بجے تک جاری رہے گی۔
صوبائی کابینہ کے ارکان، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور قائم مقام گورنر سندھ صبح 9 بجے مزار قائد پہنچیں گے جبکہ ڈی جی رینجرز سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی اور تینوں مسلح افواج کے نمائندے، بھی مزار قائد پر حاضری دیں گے۔
جبکہ 11 بجے مزار قائد کو عام شہریوں کی حاضری کیلئے کھولا جائے گا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں