دہشتگردی کے مقدمے میں عمران خان آج بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے
دہشتگردی کے مقدمے میں عمران خان آج بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے
تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان دہشت گردی کے مقدمے میں آج دوسرے روز بھی نوٹس ملنے کے باوجود بھی پولیس کی (جے آئی ٹی) جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پولیس کی جے آئی ٹی نے پانچ بجے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا لیکن وہ جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے بجائے گوجرانوالا چلے گئے۔
عمران خان عدالتی حکم کے باوجود دہشتگردی کے مقدمے میں شامل تفتیش نہیں ہوئے
اس سے قبل 9 ستمبر کو بھی پولیس کی جے آئی ٹی نے پیش ہونےکا کہا تھا اور عمران خان 9 ستمبر کو بھی پولیس جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔
عمران خان کو پیش ہونے کیلئے جے آئی ٹی کی طرف سے یہ دوسرا موقع دیا گیا تھا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جےآئی ٹی میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا جبکہ گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے پولیس کی جے آئی ٹی کو تحریری جواب بھجوایا گیا تھا تاہم جے آئی ٹی نےعمران خان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا کہا تھا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں