طلال چوہدری کے مطابق عمران خان کے جواب میں غیر مشروط معافی کا کہیں ذکر نہیں
طلال چوہدری کے مطابق عمران خان کے جواب میں غیر مشروط معافی کا کہیں ذکر نہیں
مسلم لیگ نواز کے رہنما طلال چوہدری کے مطابق عمران خان کے پورے جواب میں غیر مشروط معافی کا کہیں بھی ذکر تک نہیں کیا گیا ھے۔
معروف نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ" میں بات چیت کے دوران طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کیس لڑرہے ہیں، وہ اپنے سابقہ بیان پر اسی طرح کھڑے ہیں۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کی جانب سے جمع کروائے گئے سابقہ جواب پر عدالت کو مایوسی ہوئی تھی تو اس جواب پر بھی عدالت شدید مایوسی ہی ہوگی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ میں نے کسی حاضر سروس جج کا نام نہیں لیا تھا لیکن ہمارے خلاف انتہائی سخت رویہ اختیار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک عادی ملزم ہیں، انہوں نے سپریم کورٹ کو 2014 میں یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ آئندہ عدلیہ کے خلاف بیان بازی نہیں کریں گے، اس وقت بھی انہیں رعایت دے دی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں آج بھی ان کا توہین کا کیس زیر سماعت ہے۔
واضح رہے کہ خاتون جج محترمہ زیبا چوہدری کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان نیازی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر 19 صفحات پر مشتمل ایک نیا تحریری جواب جمع کرایا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نیازی نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں جج زیبا چوہدری سے متعلق کہے گئے الفاظ پر صرف افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ارادی طور پر میرے منہ سے نکلے الفاظ پر مجھے گہرا افسوس ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں