سیلاب متاثرین کے صبر کا پیمانہ لبریز، کراچی ٹھٹہ روڈ پر احتجاج
سیلاب متاثرین کے صبر کا پیمانہ لبریز، کراچی ٹھٹہ روڈ پر احتجاج
امداد کے انتظار میں ٹھٹھہ کے سیلاب متاثرین کا صبر جواب دینے لگا اور سیلاب متاثرین نے کراچی سے ٹھٹھہ جانیوالی شاہراہ کو 4 سے 5 گھنٹے تک احتجاجاً بلاک کئے رکھا۔
امداد نہ ملنے کی وجہ سے عورتیں اور بچے بھی سڑکوں پر آگئے اور کراچی ٹو ٹھٹھہ روڈ کو کئی گھنٹوں تک بلاک کئے رکھا جس سے ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
سندھ کے سیلاب متاثرین نے بیان کیا کہ اس سیلاب نے انہیں برباد کر کے رکھ دیا ہے لیکن انتظامیہ کو چاھئے کہ وہ ھمیں بھوک اور بیماری کے ہاتھوں مرنے سے تو بچالے۔
سندھ کے علاقے دادو میں بھی سیلاب متاثرین امداد کے لیے پریشان ہیں اور متعلقہ انتظامیہ سے کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ ساتھ علاج فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔
میہڑ اور بھان سعید آباد کے ریلیف کیمپوں میں 2 خواتین اور ایک چھوٹا بچہ بھی چل بسا جبکہ سیلاب متاثرین اس وقت گیسٹرو، ملیریا اور ڈائریا سمیت کئی طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں۔
اسکے علاوہ کوٹری بیراج پُل پر بھی متاثرین نے ڈپٹی کمشنر جام شورو کے خلاف احتجاج رکارڈ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ گاؤں سے پانی نکالنے کیلئے کچھ نہیں کررہی۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں