کراچی کے ائیر پورٹ پر جہاز کا انجن اور قیمتی پارٹس غائب ہونے کا انکشاف

کراچی کے ائیر پورٹ پر جہاز کا انجن اور قیمتی پارٹس غائب ہونے کا انکشاف

کراچی کے ائیر پورٹ پر جہاز کا انجن اور قیمتی پارٹس غائب ہونے کا انکشاف



ذرائع سے معلوم ھوا ھے کہ ہینگر سیل لاک ہونے کے باوجود جہازوں سے کروڑوں روپے کے انجن اور پارٹس غائب ہوئے جبکہ ہینگر میں کھڑے دو جہازوں کی پنکھڑیاں بھی غائب ہیں


کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جہاز کا انجن اور پرزے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔


ذرائع سے معلوم ھوا کہ نجی فلائنگ اسکول کے ہینگر میں کھڑے جہازوں کے پرزے (پارٹس) اور انجن غائب ہوئے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی فلائنگ اسکول کے ہینگر کو سیل لاک کر رکھا ہے۔


ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی کمپنی کے ایوی ایشن کو نادہندہ قرار دیا ہوا ہے، جبکہ نادہندہ قرار دینے کے بعد سول ایوی ایشن نے طیارے تحویل میں لے کر ہنگر سیل کردیا تھا۔


ذرائع کے مطابق ہینگر سیل ہونے کے باوجود جہازوں سے کروڑوں روپے کے انجن اور قیمتی پرزے غائب ہوئے اس کے علاوہ ہینگر میں کھڑے دو طیاروں کی پنکھڑیاں بھی غائب ہوچکی ھیں۔


ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ہائی الرٹ سکیورٹی زون میں اسطرح کا واقعہ ہونے کے باوجود بھی اس واقعے کی سول ایوی ایشن حکام نے ایف آئی آر تک درج نہیں کرائی ھے۔


 

تبصرے