الیکشن کمیشن نے جواب غیر اطمینان بخش قرار دیدیا ملزم عمران، فواد اور اسد عمر ذاتی حیثیت میں طلب
الیکشن کمیشن نے جواب غیر اطمینان بخش قرار دیدیا ملزم عمران، فواد اور اسد عمر ذاتی حیثیت میں طلب
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری اور اسد عمر کو 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
عمران خان، اسدعمر اور فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کردئے گئے اور اس سلسلے میں 30 اگست کو طلب کرلیا گیا ھے
الیکشن کمیشن آف پاکستان واقعے میں ملوث تحریک انصاف کے رہنما ملزم اسد عمر اور ملزم فواد چوہدری کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تینوں ملزمان پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات کو غیراطمینان بخش قرار دے کر انھیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔
اطلاعات ھیں کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے ملزمان اسد عمر ، فواد چوہدری اور عمران خان کو شو کاز نوٹسز جاری کر دیے ھیں۔
اطلاعات یہ بھی ھیں کہ عمران خان مقررہ وقت میں اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرا سکے، عمران خان کاجواب معینہ مدت میں الیکشن کمیشن پاکستان کوموصول نہیں ہوا جسکی وجہ سے ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو الیکشن کمیشن پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر کی اھانت و توہین کے معاملے پر طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق عمران خان نے اٹھارہ جولائی کو عوام سے خطاب کرتے وقت بھی توہین آمیز ریمارکس پاس کئے اور بے بنیاد الزامات لگائے، اس کے علاوہ انہوں نے اکیس اور ستائیس جولائی کو بھی چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس دیے تھے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں