وہاڑی میں سیلاب متاثرین امداد کے منتظر پورا گاؤں پانی میں ڈوب گیا
وہاڑی میں سیلاب متاثرین امداد کے منتظر پورا گاؤں پانی میں ڈوب گیا
پنجاب کے ضلع وہاڑی کا گاؤں کرم پور سیلاب کے پانی میں تقریباً ڈوب گیا ہے اور گاؤں وہاڑی میں پانی کی سطح بجائے اترنے کے مسلسل بلند ہوتی جارھی ھے
سوشل میڈیا سروے کے مطابق پورے ملک میں متاثرین کی مدد کے لیے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کے اساتذہ اور طلباء دن رات محنت کر رہے ھیں لیکن ایک تہائی ملک زیر آب ہے، سوا تین کروڑ لوگ متاثر ہیں، جو کہ ایک بہت بڑی تعداد ھے یہ کسی ایک حکومت کے بس کی بات نہیں ہے عوام اس بات کو نہیں سمجھتی اس لئے کئی مقامات پر لوگوں میں بہت غم و غصہ بھی پایا جاتا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی نامہ نگار کلیریسا وارڈ کے مطابق پاکستان ماحولیاتی آلودگی کا ایک فیصد سے بھی کم ذمہ دار ہے یعنی پوری دنیا جو گلوبل وارمنگ پیدا کرتی ھے پاکستان اسکا ایک فی صد سے بھی کم پیدا کرتا ھے
لیکن دوسروں کی پیدا کردہ آلودگی کی تمام ممالک سے بھاری قیمت ادا کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی جب پاکستان کا دورہ کیا تھا انھوں نے اپنے دورے کے دوران اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ پاکستان جی 20 ممالک کی پیدا کردہ آلودگی کی قیمت چکا رہا ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں