خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس میں التوا مانگنے پر عمران خان پر جرمانہ عائد

خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس میں التوا مانگنے پر عمران خان پر جرمانہ عائد



خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس میں التوا مانگنے پر عمران خان پر جرمانہ عائد


خواجہ آصف کے وکیل کی عمران خان کے بیان پر جرح مؤخر کرتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔


چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دائر کردہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کے کیس میں التوا مانگنے پر عمران خان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔


اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت کی گئی۔


وزیر دفاع خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ کورٹ میں پیش ہوئے جبکہ عمران خان کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ جلسوں کی مصروفیات کی بناء پر عمران خان پیش نہیں ہو سکتے۔


ایڈیشنل سیشن جج جناب عدنان خان نے پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے وکلا کی جانب سے التوا مانگنے پر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔


عدالت نے وزیر دفاع جناب خواجہ آصف کے وکیل کی عمران خان کے بیان پر جرح مؤخر کردی اور کیس کی سماعت 24 ستمبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔



تبصرے