جمع پونجی سیلاب زدگان کو دینے والے بچے کو سعودی سفیر کا عمرے پر بھیجنے کا اعلان

جمع پونجی سیلاب زدگان کو دینے والے بچے کو سعودی سفیر کا عمرے پر بھیجنے کا اعلان


  


چند دن پہلے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک 4 سالہ بچہ سیلاب زدگان کیلئے اپنی جمع کی گئی ساری رقم امدادی کیمپ میں سیلاب زدگان کیلئے جمع کراتا ہے


پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پشاور کے 4 سالہ احمد مصطفیٰ سے ملاقات کی۔



اپنی تمام جمع پونجی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے دینے کے حوالے سے پوچھنے پر بچہ بتاتا ہے کہ یہ رقم وہ عمرے کیلئے جمع کر رہا تھا۔


پشاور کے اس بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی اور اب سعودی سفارتخانے نے بچے کو اسکے والد کے ہمراہ مہمان بنایا ہے۔


پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے احمد مصطفیٰ اور اس کے والد سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی سفیر نے اعلان کیا کہ 4 سالہ احمد اور اس کے والدین کو عمرے کی ادائیگی کیلئے بھیجا جائے گا۔


سعودی سفارتخانے کا کہنا ھے کے بچے کے والد نے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے ہر آزمائشی گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنےپر مملکت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔


 

تبصرے