پاکستان اور افغانستان آج شارجہ میں ایشیا کپ سپر 4 کیلئے مدمقابل ہوں گے

پاکستان اور افغانستان آج شارجہ میں ایشیا کپ سپر 4 کیلئے مدمقابل ہوں گے




 آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں شارجہ میں مدمقابل ہوں گی۔


افغانستان کو  پہلے میچ میں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پاکستان نے سپرفور مرحلےکے اپنے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔


تاہم اگر آج پاکستانی ٹیم جیتنے میں کامیاب ہوگئی تو بھارت اور افغانستان دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوجائیں گے،اور اس طرح سری لنکا اور پاکستان ایشیا کپ کا فائنل کھیلیں گے۔


بھارتی شکست نے صورتحال دلچسپ کردی ایشیا کپ کا فائنل کونسی ٹیمیں کھیلیں گی؟


گزشتہ روز ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد سپر 4 میں سری لنکا دو میچز میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر اور پاکستان ایک میچ میں دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔


افغانستان ایک میچ کھیلا اور اس میں ناکام ہوا جبکہ بھارت دو میچز میں ایک بھی پوائنٹ نہ لے سکا۔


 

تبصرے